لو سبھا نے عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان کی طرف سے کی گئی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے کی جانچ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن کت سومیا کی سربراہی میں ایوان کی ایک 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے تک انھیں ایوان کےاجلاس
میں شرکت سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھگونت مان نے فیس بک پر پارلیمنٹ کے اندر بنایا گیا ویڈیو پوسٹ کیا تھا جو پارلیمنٹ کے ضابطوں اور اسکی سیکورٹی کے لحاظ سے غلط تھا۔
اسپیکر سمترا مہاجن نے آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہیں کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا